• news

سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل  سائنسز میں وائٹ کوٹ تقریب 


لاہور(نیوز رپورٹر)سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں فرسٹ ائیر کے میڈیکل طلباء کی انسٹیٹیوٹ کو جوائن کرنے پر وائٹ کوٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شریک کی۔سمز فیکلٹی ممبران، طلباء اور ان کے والدین کے کثیر تعداد تقریب میں موجود تھی۔تمام پروفیسروں نے نئے آنے والے فرسٹ ائیر کے طلباء کو خوش آمدید کہا اور مستقبل میں تمام سپورٹ فراہم کرنے کے عزم کو دہرایا۔فرسٹ ائیر کے طلبہ و طالبات نے وائٹ کوٹ پہن کے اپنے پیشہ سے وفاداری کا حلف اْئھایا۔پروفیسر طیبہ خاور بٹ نے طلباء سے حلف لیا۔پروفیسر محمد شعیب، پروفیسر تحریم، پروفیسر افشاں، پروفیسر دْر محمد، پروفیسر یٰسین رفیع اور دیگر فیکلٹی ممبران نے طلباء کو خوش آمدید کہا اور مستقبل میں ڈاکٹروں کے اعلٰی منصب کے لئے دْعاوں کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نازش کا کہنا تھا انسانیت کی خدمت سب سے ذیادہ اہم ہے اور پروفیسر طیبہ خاور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا اچھا ڈاکٹر سے بہتر ہے ۔
آپ کا اچھا انسان بننا بااداب بانصیب بیادب بینصیب۔پروفیسر خواجہ امجدکا اپنے خطاب میں کہنا تھا یہ پیشہ مسیحاؤں کا ہے، اپنے استاتذہ کے پاس بیٹھیں اْن سے نیکی کرنا سیکھیں۔ تقریب کے اختتامی خطاب میں پرنسپل سمز پروفیسر فاروق افضل نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ انبیاء اکرام کا پروفیشن ہے مزید کہنا تھا وائٹ کوٹ پہن کر انسانیت کی خدمت آپ کی ذمہ داریھ ہو جاتی ہے، وائٹ کوٹ آپ کو اپنے حلف کی یاد دلاتا رہے گا پرنسپل سمز کا مزید کہنا تھا ہم آپ کی صلاحیتوں پہ کام کرکے آپ کو لیڈر بنائیں گے تاکہ آپ معاشرے میں جاکر مشکلات کا سامنا کریں اور اْن کا حل تلاش کریں ہماری طرف سے پوری حمایت حاصل رہے گئی۔

ای پیپر-دی نیشن