• news

امریکہ میں طاہر حنفی کے سفر نامے 


طاہر حنفی نے یہ روایت برقرار رکھی ہے کہ ہر سال کے آغاز میں ایک نیا مجموعہ کلام شائع کرتے ہیں۔ اس بار انہوں نے آواز گمشدہ کے نام سے اپنا مجموعہ کلام شائع کیا اور حالات کچھ ایسے بنے کہ اس کی تقاریب رونمائی کے لیے انہیں امریکہ جانا پڑا۔ واشنگٹن پریس کلب کی تقریب کرونا کے دنوں کے بعد ہونے والی پہلی کھلی تقریب تھی جس میں امریکی دارالحکومت کی نواحی ریاست ورجینیا اور میری لینڈ کے دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے دانشوروں ادیبوں،شاعروں اور صحافیوں کی بھرپور شرکت تھی۔ مقررین میں ڈاکٹر ظفر اقبال نوری، میاں اظہر زمان، اسد حسن،زاہد حسین،محترمہ نورین طلعت عروبہ، محترمہ نصیری اعظم، ڈاکٹر ذوالفقار کاظمی میاں ظہیر عطا علی،عمران علی،فیض رحمان اور محترمہ ملیحہ جبوانہ شامل تھے آوازِگمشدہ کو ادب کی دنیا میں نئے سال 2023 کا تحفہ قرار دیتے احباب نے اسے امید اور عزم کا ترجمان قراد دیا 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر بالٹی مور میری لینڈ میں احمد رانا نے مسیحی احباب کی خوشیوں میں شامل ہونے کے لیے موسیقی بھری تقریب کا اہتمام کیا جس میں طاہر حنفی نے اپنی شاعری پیش کرکے مسیحی احباب کی اس تقریب کو چار چاند لگا دیئے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے ایک سر کردہ رہنما ساجد تارڑ نے طاہر حنفی کے نئے شعری مجموعے آواز گم شدہ کو اردو ادب میں گراں قدر اضافے سے تعبیر کیا۔ آواز گم شدہ کا اگلا پڑا¶ حلقہ ارباب ذوق پسکاٹوے نیو جرسی تھا جہاں 2023 کا آغاز طاہرحنفی کے مجموعے کی تقریب پزیرائی سے ہوا عامر بیگ کی نظامت میں معروف شاعر پروفیسر ڈاکٹر اشرف عدیل مہمان خصوصی تھے جب کہ نواحی ریاست پینسلوینیا میں منفرد لہجے کے شاعر مرزا ارشد علی بیگ نے تقریب کی صدارت کی۔زمانہ طالب علمی کے ایک ساتھی شاعر ڈاکٹر اسلم قریشی نے کالج کے دنوں کے بین الکلیاتی مشاعروں میں طاہر حنفی کی ادبی اٹھان کے قصے تو سنائے لیکن انہوں نے صاحب شام اور حاضرین محفل کو اس وقت ورط حیرت میں مبتلا کر دیا جب زمانہ طالبعلمی کی 45 سال سے زائد یاد معرکتہ آرا شاعری پیش کی
کرو سوار نہ سر پہ ہمارے انگریزی
کرو نہ فیل ہمیں غیر کی زباں کے لیے
----
یوں سزا دیتے ہیں تحریر کے ہتھیاروں سے
جسم اخبار کے کاغذ کا بنا ہوا جیسے
معروف کالم نگار سید کاظم رضا نقوی برسوں سے طاہر حنفی کی شاعری کے مداحین میں سے ہیں اور ان کی شاعری میں خانہ بدوشی ان کے دل کو چھو کر ایک نئی دنیا کا پتہ دیتی ہے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر اشرف عدیل نے کہا طاہر کی شاعری میں صوفیانہ تجربے زندگی کے ایک نئے عکس کی بھرپور نمائندگی کرتے ہیں صاحب صدر مرزا ارشد علی بیگ کا کہنا تھا کہ طاہر حنفی کی شاعری پختگی کی معراج ہے معروف غزل گائیک سرفراز ناز نے اس موقع پر طاہر حنفی کی کئی غزلیں پیش کیں
نیو جرسی میں ہی 2022 کی آخری شام پاکستانی امریکن کونسل کے کرتا دھرتا سام خان نے اپنے دفتر میں سخن فہم احباب اکٹھے کیے اور شاعری کی ایک محفل وکیل انصاری کی نظامت میں سجا ڈالی جس میں ڈاکٹر عامر بیگ،سید وسیم اور اسد چودھری نے اپنا اپنا حصہ ڈالا اور سام خان نے چھ شعری مجموعوں کے خالق طاہرحنفی کی ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر پاکستانی امریکن کونسل کی جانب سے ایوارڈ پیش کیا۔
 ایسٹ کوسٹ سے رخ ہوا ویسٹ کوسٹ کی طرف جہاں اتوار 15 جنوری 2023 کو اردو اکادمی شمالی امریکہ کے ماہانہ اجلاس کی صدارت جناب تاشی ظہیر کی سال ہا سال کی بے لوث محبتوں کے سبب خاک نشین کے حصے میں آئی یہ اجلاس تین برس کے وقفے سے کووڈ کے دوران ہونےوالے مسلسل اجلاسوں کے بعد فری ما¶نٹ میں منعقد ہونے والا پہلا کھلا اجلاس تھا جس میں جناب فراق گورکھپوری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے قاضی حبیب نے مقالہ پڑھا محفل کے صدر کے طور اپنا ایک شعر اردو اکادمی شمالی امریکہ کی نذر کیا 
اردو سے محبت ہے اردو میں مری صورت
خود کو اگر میں دیکھوں اردو میرا آئینہ
  (طاہر حنفی)
قبلہ تاشی ظہیر برسوں سے ویسٹ کوسٹ پر اردو اکادمی شمالی امریکہ کے بینر تلے اردو کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں اس محفل میں کیلیفورنیا کے مختلف علاقوں سے احباب بذریعہ زوم بھی شریک ہوئے ۔
منفرد لہجے کے شاعر جناب طاہر حنفی کی لاس اینجلس امریکہ تشریف آوری پر اردو مرکز انٹرنیشنل اور اردو لنک پاکستان اور پاکستان لنک یو ایس اے کی جانب سے ان کی پذیرائی کے طور پر ایک ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شاعرانہ و ادبی خدمات کے اعتراف میں اردو مرکز کی جانب سے جناب طاہر حنفی، جناب خالد خواجہ اور محترمہ شمسہ نجم کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ تقریب اردو مرکز کے صدر اور منتظم جناب عارف ظفر منصوری اردو مرکز کے روح رواں اور سرپرست جناب جمال خواجہ، جناب انور خواجہ اور جناب ثمین فاروقی اور علاوہ ازیں دیگر منتظمین روئیدہ خانم صاحبہ اور عابدہ احمد صاحبہ اور جناب وقار علی خان، محترمہ فاطمہ خان اور روبی ثمین فاروقی صاحبہ کے ہاتھوں سر انجام پائی۔ 
حاضرین محفل نے طاہر حنفی سیمت ایوارڈ پانے والے شعرا کرام سے جی بھر کر ان کا کلام سنا۔
ایک بار پھر آواز گم شدہ کے شاعر ایسٹ کوسٹ لوٹ آئے کہ امریکہ میں انتہائی فعال تنظیم appec نے ان کے اعزاز میں ایک شام سخن کا اہتمام کر رکھا تھا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر پرویز اقبال تھے اور صدارت معروف نقاد وشاعر واصف حسین واصف نے کی اعجاز بھٹی نے تقریب کی نظامت کی اور appec کے احباب نے رات گئے تک خوبصورت شاعری کا لطف اٹھایا اور طاہر حنفی کی شہرہ آفاق غزل چوڑیاں کھنکتی ہیں کو بہت سراہا گیا
آج یاد رفتہ نے سیر کی پشاور کی
اب بھی قصہ خوانی میں چوڑیاں کھنکتی ہیں 

اسد اللہ غالب....انداز جہاں

اسد اللہ غالب....انداز جہاں

ای پیپر-دی نیشن