پنجاب کے 40 افسروں کی گریڈ 18 میں ترقی‘ متعدد کے تقرر و تبادلے
لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت نے 40افسروں کو گریڈ18میں ترقی دے دی اور متعدد افسروں کے تقرر و تبادلے کردیے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)سیالکوٹ شاہد عباس کو تقرری کے منتظرراجہ محمدسلیم کو اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) اٹک ،سیکشن آفیسرفنانس شعیب احمد خواجہ کو گریڈ 18میں ترقی اورتبدیل کرکہ ڈپٹی سیکرٹری خوراک، اسسٹنٹ کمشنر (جنرل)گوجرانوالہ تنویر یاسین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)حافظ آباد،محمد اعتزاز انجم کو ڈپٹی سیکرٹری زراعت ،ڈپٹی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیووسیم حسن کو گریڈ 18میں ترقی اور کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمنشنر (ریونیو)تلہ کنگ عدنان انجم راجاکو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ )جہلم ،سیکرٹری پی ٹی اے فیصل عباس کو اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) بہاولپور طیب سے کرکہ ڈائریکٹر ایڈمن سی ڈی اے بہاولپور،تقرری کے منتظرغلام مصطفی کو گریڈ 18میں ترقی اورڈپٹی سیکرٹری ہاؤسنگ ، فنانس اینڈ پلاننگ آفیسر صباسحرکو گریڈ 18میں ترقی اورتبدیل کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)جہلم ،ایڈیشنل ڈائریکٹرپنجاب فوڈ اٹھارٹی عفت النسا کو گریڈ 18میں ترقی اور ڈپٹی سیکرٹری خوراک ،عرفان انورکو ڈپٹی سیکرٹری ہائیرایجوکیشن ،سیکرٹری سی ایم انسپکشن ٹیم خاور بشیر احمدکو گریڈ 18میں ترقی اور کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیون رحیم یار خان احمد رضا بٹ کوگریڈ 18میں ترقی اور کام جاری رکھنے کی ہدایت ،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملک راشد نعمت کو گریڈ 18میں ترقی اور کام جاری رکھنے کی ہدایت ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد عثمان کو گریڈ 18میں ترقی اور کام جاری رکھنے کی ہدایت ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس لاہور محمد عمر مقبو ل کو گریڈ 18میں ترقی اور کام جاری رکھنے کی ہدایت،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوننیو) منڈی بہاالدین ذوالفقار احمد کو گریڈ 18میں ترقی اور کام جاری رکھنے کی ہدایت ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوجرانولہ شبیر حسین کو گریڈ 18میں ترقی اور کام جاری رکھنے کی ہدایت ،ڈپٹی سکر ٹر ی ٹرانسپورٹ ثریاحید ر،ڈپٹی سیکرٹری اسپشل ایجوکیشن بابر سلیمان ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوشیخوپورہ مظہر علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوگجرات خضر حیات ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولپورنعیم صادق ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اٹک وقار اکبر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجرنل سرگودھا عمر فاروق ،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ لاہور نعیم افضل ،پولیٹیکل اسسٹنٹ راجن پورمحمد قاسم کو بھی گریڈ 18 میں ترقی دی گئی۔
ترقی