شہبازشریف نے ملک کو بحران سے نکال لیا ہے: کیپٹن (ر) صفدر
وزیرآباد(نامہ نگار) کیپٹن(ر) صفدر کی وزیرآباد آمد، تحریک پاکستان کے راہنما مفتی محمد عبدالغفور ہزاروی ؒ کے عرس میں شریک ہوئے۔انہوں نے شیخ القرآن مفتی محمد عبدالغفور ہزاروی ؒ اورمفتی محمد عبدالشکور ہزارویؒ کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے مزار کے احاطہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ موجودہ معاشی ابتری کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی سابق حکومت ہے ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ پچھلی حکومت نے جو کیا اگر شہباز شریف نہ آتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا ملک کو بحران سے نکال لائے ہیں۔ موجودہ حکومت کی حکمت عملی ہے کہ اپنا سب کچھ لٹا دو لیکن ملک بچانا ہے۔ ہم نے اپنی سیاست کو دائو پر لگا کر ملک بچایا ہے۔ کیپٹن(ر) صفدر نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ موجودہ حکومت کو اگر وقت ملا تو معاشی حالات بہتر ہونگے۔ ان شاء اللہ بہتری آئے گی۔ اگر الیکشن اتنا ضروری تھا تو انہوں نے استعفے کیوں دیئے۔ اسمبلیاں کیوں توڑیں۔ 2018ء کا الیکشن چوری نہ ہوتا تو آج نوازشریف وزیراعظم ہوتے۔ اس موقع پر پیر محمد عارف ہزاروی و دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔
کیپٹن (ر) صفدر