• news

اعمران عدالتی پیشیاں ترجیحات کے مطابق رکھ رہے ہیں: وارنٹ پر تفصیلی فیصلہ


سلام آباد (وقائع نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمشن  کی طرف سے دائر فوجداری کارروائی کی درخواست میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت سے جاری تفصیلی فیصلہ میں عدالت کا کہنا ہے کہ عمران خان توشہ خانہ کیس میں متعدد بار عدالتی پیشی پر غیرحاضر رہے، آخری سماعت کے عدالتی اوقات کے اندر بھی پیش نہیں ہوئے، عمران خان کی درخواست کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے باعث کچہری پیش نہیں ہوسکتے جس سے صاف ظاہر ہورہا کہ عمران خان عدالتی پیشیوں کو  اپنی ترجیحات کے مطابق رکھ رہے ہیں، توشہ خانہ کیس عمران خان کی ترجیحات میں شامل نہیں، عمران خان ضلع کچہری سے چند منٹوں کی دوری پر تھے، عمران خان کی درخواست قابل قبول نہیں، مسترد کرکے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں، عمران خان کو گرفتار کرکے 7 مارچ کو عدالت پیش کیا جائے اور7 مارچ کو عدالتی حاضری یقینی بنائی جائے۔
عمران وارنٹ/ فیصلہ

ای پیپر-دی نیشن