• news

میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس‘ ویڈیو لنک سے جرح‘ علی ظفر عدالت پیش


لاہور (خبر نگار) سیشن عدالت میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی، جنسگی ہراسگی کے الزام کے بعد بھی میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر کی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تصاویر ایڈیشنل سیشن جج خان محمود کے روبرو پیش کی گئیں۔ علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔ میشا شفیع پر ویڈیو لنک کے ذریعہ علی ظفر کے وکیل عمر طارق گل نے جرح کی۔ علی ظفر کے وکیل نے پوچھا کہ جنسی ہراسگی کے الزام کے بعد بھی آپ نے ان کے ساتھ دو تصاویر اپ لوڈ کیں۔ میشا شفیع نے جواب دیا کہ میرے علم میں نہیں، عدالت میں میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر کو بھجوائے گئے۔ میسجز بھی پیش کیے گئے، علی ظفر کے وکیل نے استفسار کیا کہ می ٹو تحریک کے لیے باہر سے کس نے فنڈنگ کی؟ میشا شفیع نے جواب دیا کہ کسی نے نہیں، عدالت نے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے وکلا کو میشا شفیع کے بیان پر جرح کے لیے طلب کر لیا۔
میشا شفیع

ای پیپر-دی نیشن