• news

ڈالر کی قیمت بڑھنے‘ مہنگائی میں اضافے سے پنجاب پولیس کی یونیفارم خریدنا بھی مشکل ہو گیا


لاہور (نامہ نگار) ڈالر کی قیمت بڑھنے اور مہنگائی کے باعث پنجاب پولیس فورس کے یونیفارم کی خریداری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ذرائع کے مطابق چند روز پہلے ہونے والی بڈز میں پنجاب پولیس کی طرف سے دیئے گئے ریٹ پر یونیفارم کا ٹینڈر نہیں ہو سکا ہے۔ پنجاب پولیس کی طرف سے فی یونیفارم 3700روپے کی کاسٹ دی گئی تھی۔ بڈز میں حصہ لینے والے تمام بڑی کمپنیوں نے مجوزہ ریٹ پر یونیفارم دینے سے انکار کر دیا ہے۔
 یونیفارم 

ای پیپر-دی نیشن