راجہ پرویز اشرف سے یو این خواتین کی کنٹری نمائندہ شرمیلا رسول کی ملاقات
اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے اقوام متحدہ میں خواتین کی کنٹری نمائندہ شرمیلا رسول نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خواتین کو درپیش چیلینجز سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ معاشی اور سماجی ترقی خواتین کو بااختیار بنانے سے جڑی ہوئی ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانا موجود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شرمیلا رسول نے سپیکر قومی اسمبلی کے خواتین کو بااختیار بنانے کی وژن کی تعریف کی۔
ملاقات