خصوصی کمیٹی متاثرہ ملازمین کا اجلاس، چیف ایگزیکٹیوسٹیل مل کی عدم حاضری
اسلام آباد (نامہ نگار) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کا اجلاس قادر خان مندوخیل کی زیر صدارت ہوا۔ سٹیل مل کے چیف ایگزیکٹیو سیف الدین جونیجو کی عدم حاضری بارے سوال کیا گیا تو افسروں کے پاس کوئی جواب نہیں تھا جس پر کمیٹی نے عدم حاضری پر چیف ایگزیکٹو آفیسر سٹیل مل کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ کمیٹی نے پی ایس ایم سے کمیٹی کے احکامات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کی، جس کا افسروں کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔ چیئرمین کمیٹی نے افسران پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علم میں ہے کہ 12 سو سے زائد ملازمین اس وقت گولڈن ہینڈ شیک کے خلاف کورٹ میں ہیں اور 2 ہزار سے زائد ملازمین بے بسی کی حالت میں گولڈن ہینڈ شیک کو قبول کر چکے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کمیٹی کو مس گائیڈ کرنے اور سابقہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے ایڈیشنل سیکرٹری ہارون رفیق کو شوکاز جاری کر دیا۔
رپورٹ طلب