• news

جماعت اسلامی تنظیمی الیکشن کمشن  کا اجلاس آج طلب 


لاہور ( خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی و تنظیمی الیکشن کمشن کے سربراہ راشد نسیم نے آج منصورہ میں دوپہر دو بجے جماعت اسلامی پاکستان کے تنظیمی الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ تنظیمی الیکشن کمیشن جماعت اسلامی پاکستان کا منتخب کردہ ادارہ ہے جس کے ذمہ آزادانہ طور پر انتخابات اور استصوابات کو منعقد کرنا ہے، انتخابات کے نتائج مرتب کر کے امیر جماعت اسلامی کو آگاہ کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن