• news

گڈگورننس اولین ترجیح ہے،سیکرٹری اوقاف


لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے اوقاف افسران کے اجلا س سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گڈ گورننس اوّلین ترجیح اور بہترین سروس ڈلیوری کے لیے اوقاف ایڈ منسٹریشن مستعد ہے۔ عام آدمی کو ریلیف دینا ترجیح میں شامل ہے۔ صوفیاء نے دْکھی انسانیت کی خدمت کی، ان کا طرز ِ زیست بر صغیر کے سب سے بڑے سماجی انقلاب کی بنیاد بنا۔روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے، تمام شعبہ ہائے حیات کو مل کر کوشش کرنا ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن