ریلوے ملازم کی ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہادت افسوسناک ہے، امیر العظیم
لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیرالعظیم نے میرپور متھیلو کے قریب ریلوے لائن کی حفاظت پر مامور ریلوے ملازم کی ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر آئے روز ریلوے کی پٹڑیوں کی دیکھ بھال کرنے والے ملازمین کبھی ڈاکوؤں کا نشانہ بنتے ہیں، کبھی اغوا ہوتے ہیں تو کبھی ان سے نقدی چھین لی جاتی ہے۔ حکومت اس کا نوٹس لے اور ملازمین کی سکیورٹی کا اہتمام کرے۔ شہید کے خاندان کے لیے حکومت خصوصی مالی امداد دے۔امیر العظیم نے ریلوے پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور کو ہدایت کی کہ وہ شہید ورکر کے گھر پہنچ کر تجہیز و تکفین اور ان کے خاندان کو ہر طرح کی مدد فراہم کریں۔