الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے، یاسمین راشد
لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات 90 روز کے اندر کرانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی اور حق سچ کی فتح قرار دیا ۔ تحریک انصاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ رہنمائوں کا کہنا تھاکہ فیصلے سے آئین کو پامال کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا انتخابات کروانے سے بھاگنے والا ٹولہ عوامی احتساب کیلئے تیار ہو جائے۔ سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے سے ملک میں انصاف کا بول بالا ہوا ہے۔ صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاد ہونے سے تحریک انصاف دوبارہ بڑی کامیابی حاصل کرے گی۔ امپورٹڈ حکمران ٹولے کے مقدر میں شکست لکھی جا چکی ہے۔ دریں اثناء یاسمین راشد کی صدارت میں پارٹی دفتر جیل روڈ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل اورسپریم کورٹ کے تاریخ ساز فیصلے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔