سپیکر پنجاب اسمبلی سے امریکہ کے منتخب نمائندگان کی ملاقات
لاہور(خصوصی نامہ نگار)سپیکر پنجاب اسمبلی محمد سبطین خان سے امریکہ کے منتخب نمائندگان اور پاکستانی نڑاد امریکی رہنماؤں کے بارہ رکنی وفد نے اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر محمد سبطین خان نے پاک امریکہ بہترین تعلقات کیلئے نمایاں کردار ادا کرنے پر اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔ اس موقع پر امریکی وفد کے سربراہ ڈاکٹر آصف محمود نے کہا کہ مختلف کمپنیاں پنجاب میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔