• news

ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے تمام وسائل فراہم کر رہے ہیں،کمشنر


لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور نے کہا کہ مردم شماری قومی فرض ہے۔تمام وسائل فراہم کررہے ہیں۔ پہلی ڈیجیٹل مردم شماری میں شہری خود بھی اپنا ڈیٹا اپلوڈ کر سکیں گے۔ ہر فیلڈ ٹیم 15 دنوں میں 250 گھروں کا ڈیٹا ٹیبلٹ اپلوڈ کریگی اور فیلڈ ٹیم ہر گھر تک پہنچے گی۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل مردم شماری ہورہی ہے۔ تمام ڈی سیز اور اے سیز ہر ڈیجیٹل شمارکنندہ کی کارکردگی کو مانیٹر کرینگے۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ ساتویں مردم شماری کیلئے ڈی لیمیٹشن۔تربیتی  و مٹیریل فراہمی کے مراحل مکمل ہوچکی ہیں۔لاہور ڈویژن میں کل 15184 اور لاہور میں 8021بلاکس تشکیل دئیے گئے ہیں۔خانہ شماری و مردم شماری کیلئے ڈویژنل انتظامیہ نے تمام وسائل فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔شہریوں کے اپلوڈڈ ڈیٹا کو فیلڈ ٹیم گھر پہنچ کر چیک کریگی۔نادرا سے تصدیق ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن