فروغ تعلیم کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں: مزمل اقبال صدیقی
لاہور (سپیشل رپورٹر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیم ہمیں شعور او اخلاق سکھاتی ہے صرف ڈگریاں حاصل کرنا مقصد نہیں ہونا چاہئے 24 سال سے فروغ تعلیم کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور کامیابی کی طرف رواں دواں ہیں وہ مقامی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔