• news

ریلوے ملازمین کو اغوا، لوٹا جا رہا ہے،ضیاءالدین انصاری 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے کے مرکزی چیئرمین اورامیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے سکھر ڈویژن میں آئے روز پٹرولرز کے اغواءاور ان کیساتھ ڈکیتیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کہ سکھر ڈویژن میں رات کے اندھیرے میں دوران ڈیوٹی نہتے پٹرولرز کو اغواءاور لوٹنے کی وارداتیں دہشتگردانہ کاروائیاں ہیں۔ حکومت،ریلوے انتظامیہ، آئی جی ریلوے اور وفاقی وزیر ریلوے نہتے ریلوے پٹرولرز کو تحفظ فراہم کریں۔ رات کو ڈیوٹی کے دوران پٹرولرز کے ساتھ پولیس کے ملازمین کو تعینات کیا جائے۔ آخر کب تک یہ نہتے ملازمین دہشتگردوں کی گولیوں کا سامنا کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن