• news

اسلحہ نمائش: 4 ملزم گرفتار ،4 پستول ، گولیاں برآمد 


لاہور(نامہ نگار)باغبانپورہ پولیس نے سر عام اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے 4 ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں بلال،حمزہ اوروصہل مسیح وغیرہ شامل ہیں۔ پولیس نے ملزموں کے قبضے سے 4 پستول اور گولیاں برآمد کر کے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن