بہاریہ کاشت کیلئے سٹیویاکی نرسری مارچ میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت
سیالکوٹ(اے پی پی)ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کاشتکاروں کو بہاریہ کاشت کیلئے سٹیویاکی نرسری مارچ میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔سیٹیویا اپنے میٹھے پتوں کی وجہ سے دنیا بھرمیں جاناجاتاہے جس کی کاشت اب دنیا بھرمیں شروع ہوگئی ہے جبکہ یہ ایک سالانہ پودا ہے جو ایک میٹر تک لمبا اور اس کے پتوں کی لمبائی 2 سے 10سینٹی میٹر تک ہوتی ہے یہ چینی سے 10 سے 15گنا زیادہ میٹھا اوراس کا عرق چینی سے 200سے 300 گنا زیادہ مٹھاس کاحامل ہوتاہے نیز سٹیویا کے 100 گرام خشک پتوں میں 7 گرام نمی 10گرام پروٹین، 52گرام نشاستہ، 14.98ملی گرام وٹامن سی، 58.18 ملی گرام فولک ایسڈ،464.4ملی گرام کیلشیم،11.4ملی گرام فاسفورس،53.3ملی گرام وٹامن آئرن،190.0 ملی گرام سوڈیم اور 180.0ملی گرام پوٹاشیم پائے جاتے ہیں جوانسانی صحت کے لئے انتہائی مفیدہیں،سٹیویا میں نشاستہ اورحرارے نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔