• news

دریائوں اور آبی ذخیروں  میں پانی کی صورتحال 


اسلام آباد(خبر نگار )تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 14 ہزار700کیوسک اور اخرج 50   ہزارکیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 11 ہزار 800کیوسک اور اخراج 11 ہزار800 یوسک، خیرآباد پل آمد 13ہزار 600کیوسک، اخراج 13  ہزار 600 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 15 ہزار کیوسک اور اخراج  30 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد 10 ہزار 100کیوسک اور اخراج 2 ہزار کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 51 ہزار600 کیوسک اور اخراج  46 ہزار600 کیوسک، چشمہ 55 ہزار 300کیوسک اوراخراج  55 ہزارکیوسک، تونسہ آمد 51 ہزار  کیوسک اور اخراج 41 ہزار  200 کیوسک، گدو آمد 37 ہزار100 کیوسک اور اخراج  33  ہزار کیوسک، سکھر آمد 29 ہزار  کیوسک اور اخراج 7 ہزار 200 کیوسک، کوٹری آمد 6 ہزار  100کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں آمد  9 ہزار  کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، پنجند آمد 5 ہزار کیوسک، اور اخراج  900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398 فٹ،پانی کی موجودہ سطح  1457.37 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ   1.367 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،پانی کی موجودہ سطح  1110.15 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ  0.564 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول  638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح  642.00  فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.058 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن