• news

گلیڈی ایٹرز کو سہارا دینے کیلئے 3 غیرملکی کرکٹرز پاکستان پہنچ گئے


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مزید 3 غیر ملکی کرکٹرز پاکستان پہنچ گئے۔ترجمان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مطابق جنوبی افریقی فاسٹ بائولر ڈوین پریٹورییس کے علاوہ افغانستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین نجیب اللہ زردان اور نوین الحق نے رپورٹ کردیا ہے۔تینوں کرکٹرز لاہور پہنچ گئے اور گزشتہ روز ٹیم کے ہمراہ پریکٹس کی ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سکواڈ نے گزشتہ شام پانچ بجے قذافی سٹیڈیم پر پریکٹس کی ۔ 

ای پیپر-دی نیشن