• news

نجم سیٹھی فرنچائزز کو مزید 2ٹیموں کیلئے راضی کرنے لگے


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں فرنچائزز کی تعداد 10 تک بڑھائی جاسکتی ہے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستان سپر لیگ میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کیلئے دباؤ ہے لیکن بدقسمتی سے سابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور رمیز راجہ نے فرنچائزز کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا کہ اگلے دو سال میں صرف چھ ٹیمیں کھیلیں گی تاہم یہ آٹھ ٹیموں کا منصوبہ تھا۔انہوں نے کہا کہ فرنچائزز کو 2 مزید ٹیموں کو شامل کرنے کیلئے راضی کرنے کی کوشش کررہے ہیں اس فیصلے سے کسی فرنچائز کو نقصان نہیں ہوگا اور اگر ہوا تو بورڈ ذمہ داری قبول کرے گا، لیگ کی مانگ زیادہ ہے اور 10 ٹیمیں بھی ہوتیں تو وہ بھی فروخت ہوجاتیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل میں دراصل 5 ٹیمیں تھی تاہم ملتان سلطانز کو چھٹی ٹیم کے طور پر شامل کیا گیا۔ پنجاب حکومت اور پی سی بی کے درمیان اخراجات کے معاملے پر شیئرنگ کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے تاہم تمام معاملے پر فرنچائز اور بورڈ کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن