ثانیہ مرزا نے انسپریشنل آئیکون ایوارڈ اپنے نام کرلیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) 20 سالہ شاندار سپورٹس کیریئر سے ہزاروں لوگوں کو متاثر کرنے والی سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو سپورٹس سٹار ایسز انسپریشنل آئیکون ایوارڈ دے دیا گیا۔ثانیہ مرزا نے ممبئی میں منعقدہ تقریب میں سابق بھارتی کھلاڑی سنیل گواسکر سے انسپریشنل آئیکون ایوارڈ وصول کیا۔ایوارڈ کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ثانیہ کہاکہ اس ایوارڈ کیلئے یہاں میری موجودگی قابل فخر ہے۔
، پچھلے 2ماہ میرے لیے خاصے جذباتی رہے ہیں جس دوران بہت سے واقعات پیش آئے اور بہت سے فیصلے لیے گئے۔ثانیہ نے سپورٹس سٹار میگزین کے سرورق کا حصہ بننے پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں جب بھی بچپن میں یہ میگزین پڑھتی تھی تو میگزین کا سرورق دیکھ کر اپنی تصویر بھی یہاں لگنے کی خواہش کرتی تھی۔کیر یئر کے بیس سالوں کے دوران اچھے برے وقت میں سب میرے ساتھ رہے لیکن یہ اچھا وقت ہمیشہ ساتھ نہیں چلتا ، میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ مجھے اپنے لیے، اپنی فیملی اور اپنے ملک کیلئے کھیلنے کا موقع ملا، سنیل گواسکر جیسی شخصیت کے ہاتھوں یہ ایوارڈ لینا بھی میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں اور کوئی بھی تحفہ اس انعام سے بڑھ کر نہیں ہوسکتا۔