بسمعہ معروف نے قومی ویمنز ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دیدیا
لاہو ر( سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دینے والی بسمعہ معروف نے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا البتہ وہ بطور کھلاڑی ٹیم کےلئے دستیاب ہوں گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے لکھا کہ انہوں نے بسمہ معروف کا استعفیٰ قبول کیا ہے۔ بسمہ معروف نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتی ہیں۔خوشی کی بات ہے وہ پاکستان کیلئے کھیلتی رہیں گی ۔بسمہ کی قیادت میں قومی ٹیم کی پرفارمنس کا گراف ملاجلا رہا۔ بسمہ معروف کی کپتانی میں 62میں سے 27ٹی ٹونٹی میچز میں کامیابی جبکہ 32میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 34میں سے 16ون ڈے میچز میں بطور کپتان بسمعہ سرخرو رہیں۔