• news

جیل بھرو تحریک: زبیر نیازی کی ضمانت  میں توسیع‘ 127 کارکنوں کی رہائی کا حکم


گوجرانوالہ؍ لاہور‘ ساہیوال (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ+این این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے دوران توڑ پھوڑ اور پولیس کی گاڑی پر حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما زبیر خان نیازی کی عبوری ضمانت میں  10 مارچ تک توسیع کر دی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو تفتیش مکمل کرنے کیلئے مہلت دے دی جبکہ گوجرانوالہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز باجوہ نے جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کارکنوں کو ایک لاکھ کے مچلکوں پر جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ رہائی پانے والے کارکنوں میں سعید احمد ملہی، شمش پرویز، عمران عباس، عمیر، محمد زمان شامل ہیں۔ فاضل خان، عون عباس، فرحان ظفر، اعجاز احمد، محمد عمران اور علی حسن بھی رہائی پانے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ جمعرات کوسنٹر ل جیل ساہیوال سے 28فروری کو ڈی پی او آفس چوک میں گرفتاریاں دینے والے 115کارکنوں کو رہاکر دیا گیا۔ ان کارکنوں کا تحریک انصاف کے رہنمائوں شکیل خاں نیازی، رانا آفتاب احمد، شیخ محمد چوہان، شیخ شاہد حمید نے استقبال کیا۔ رہا ہونے والوں میں محمد عرفان، بلال حسین، شیر محمد، احسن علی،  زاہد رسول، امانت علی، منیر احمد، ذوالفقارعلی، فیصل بلال، رانا سرور، حق نواز،  ارشد، شاہد عباس عابد حسین، مظہر حسین، مقصود احمد، نوید اشرف، سید علی رضا شاہ، سید شاکر حسین، رانا محمد مزمل ، سرفراز علی ڈوگر اور محمد آفتاب وغیرہ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن