چین سے قرض موصول: زرمبادلہ ذخائر ساڑھے 55 کروڑ ڈالر بڑھ گئے
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چینی کمرشل قرض ملنے سے سٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 55 کروڑ ڈالر بڑھ گئے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق 24 فروری تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 9 ارب 26 کروڑ ڈالر رہے۔ 24 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کو چین سے 70 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، جن میں سے غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے بعد مرکزی بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 55 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے ذخائر 3 ارب 81 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بنکوں کے ذخائر ایک کروڑ 42 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5 ارب 45 کروڑ ڈالر رہے۔