بھارہ کہو میں زیرِتعمیر بائی پاس کے پل کے گارڈرز اچانک گر گئے
اسلام آباد (وقائع نگار)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں زیرِتعمیر بائی پاس کے پل کے گارڈرز اچانک گر گئے ہیں تاہم واقعے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا بہارہ کہو بائی پاس کی سائیٹ پر گذشتہ ہفتے بھی شٹرنگ گرنے سے ملبے تلے دب کر دو مزدور جاں بحق ہوگئے تھے تاہم اک ہفتے میں اس سائیٹ پر مسلسل دوسرے واقع نے منصوبے کے ناقص میٹریل اور ا نجینئرنگ ورک میں پائے جانے والے نقائص کی نشاندہی کردی ہے بہارہ کہو بائی پاس کا منصوبہ ساڑھے چھ ارب روپے مالیت کا جسے رواں ماہ مئی میں مکمل ہونا ہے تاہم منصوبے پر جاری تعمیر اتی کام ناقص ہونے کی وجہ سے لوگوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے نے کہا واقعہ کرین سلپ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، انکوائری کے آرڈر جاری کر دیے ہیں۔کسی قسم کی جلد بازی نہیں کی جا رہی، سیفٹی اور ہیلتھ پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔