• news

محمد خان بھٹی  ایران فرار ہوتے ہوئے بلوچستان سے گرفتار 


لاہور (خبرنگار) ڈی جی  محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کو مطلوب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو  کوئٹہ پولیس نے بلوچستان سے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کو کوئٹہ میں بلوچستان کے بارڈر سے فرار ہوتے وقت گرفتار کیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ محمد خان بھٹی کو کوئٹہ پولیس سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر لاہور لانے کے لئے چار رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ محمد خان بھٹی کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب میں 80کروڑ روپے کی کرپشن کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم کے خلاف تقرر وتبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصوبوں میں بھاری کک بیک وصول کرنے کا الزام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن