• news

خوست : بارودی سرنگ دھماکہ ، 3 ٹی ٹی پی کمانڈروں سمیت 6 دہشتگرد ہلاک ،15 زخمی


اسلام آباد (رپورٹ: عبدالستار چودھری) افغانستان کی سرزمین بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان پر تنگ ہونے لگی۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے خوست میں ایک بارودی سرنگ دھماکے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈروں سمیت 6 دہشت گرد ہلاک جبکہ15  شدید زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد کمانڈروں میں عبدالمنان، عالم خان مدہ خیل، کجیر اور 3 نامعلوم دہشت گرد شامل ہیں۔ جب کہ زخمی دہشتگردوں میں کمانڈر فضل امین، کمانڈر محمد عرف طوفان، کمانڈر نور پایو خان، فقیر اللہ، تروزئی، ست کئی، علی سر خان، زبیر، ہجرت اللہ، کمال، شیر افضل، بخت اللہ، زبیح اللہ اور 2نامعلوم دہشتگرد شامل ہیں۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان قیادت میں شدید مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس کے علاوہ کالعدم تحریک طالبان افغانستان کے ساتھ اختلافات کی خبریں بھی مل رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اندرونی حلقوں میں یہ باتیں ہو رہی ہیں کہ وزیردفاع خواجہ آصف اور دیگر عسکری قائدین پر مشتمل پاکستان کا وفد جو حال ہی میں افغانستان کے دورے پر آیا تھا، اس وفد کی افغان طالبان قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لئے افغان سرزمین پر بھی مسائل بڑھ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک اور علیحدہ واقعہ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے عمر میڈیا گروپ کا انچارج مکرم حراسانی بھی شدید زخمی ہوا ہے۔ یہ واقعات ٹی ٹی پی کے اندر بڑھتی ہوئی Intelligence ingress کا ایک واضح نشان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن