مردم شماری میں پاک فوج، سول آرمڈ فورسز کے 81 ہزار جوان سکیورٹی کے فرائض پر مامور
راولپنڈی (اے پی پی):ملک گیر سطح پر شروع ہونے والی پہلی دیجیٹل مردم شماری میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے 81ہزار جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملک بھر میں شروع ہونے والی اپنی نوعیت کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے 81ہزارجوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔