• news

متعدد تبادلے، مبشر احمد فارغ، میاں فاروق تیسری بار آئی جی جیل خانہ جات بن گئے  

لاہور (نمائندہ خصوصی؍ نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر وتبادلے کر دیے۔ آئی جی جیل پنجاب مبشر احمد خان کو عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم ، ممبر انکوائیرئزایس اینڈ جی اے ڈی میاں فاروق نذیر کو آئی جی جیل تعینات کر دیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری سکول ایجوکیشن راشد ارشادکو ایڈیشنل سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، عدیل اسلم کو ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن، ڈپٹی سیکرٹری انسانی حقوق عامر شفیق کو ایڈیشنل سیکرٹری سوشل ویلفئیر اینڈ بیت المال، ڈپٹی سیکرٹری مائینز اینڈ منرل عتیقہ عمار بخاری کو ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، ڈپٹی سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن ذیشان ندیم کو ڈپٹی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر تعینات کر دیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے میاں فاروق نذیر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، وہ تیسری بار آئی جی مقرر ہونے والے جیلخانہ جات کے واحد آفیسر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن