سوشل میڈیا کو تعمیری کام کیلئے استعمال کیا جائے :ناصرہ جاوید اقبال
لاہور (لیڈی رپورٹر) سوشل میڈیا کو تعمیری کام کے لئے استعمال کیا جائے اور سنسنی خیز اطلاعات بلا مقصد لطیفے فحش ویڈیوز کی جگہ حیا پاکیزگی احترام انسانیت اور معاشرے میں عوامی شعور کی بیداری جیسی تدابیر میں اپنا مثبت کردار ادا کرے ۔ مقررین نے ان خیالات کااظہار شوریٰ ہمدرد کے اجلاس میں’’ اخلاقیات کو اپنائیں ، پاکستان کو بچائیں‘‘ کے موضوع پر گفتگو کے دوران کیا۔ صدارت جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے کی۔ اجلاس میں بپروفیسر ڈاکٹر سید قمر زیدی ، ڈاکٹر محمد احسن محمود ،قیوم نظامی ، برگیڈئیر اشفاق احمد م،انجینئر ڈاکٹر یونس اوپل ،برگیڈیئر محمد سلیم ،برگیڈیر حامد سعید اختر ،پروفیسر نصیر اے چودھری ،پروفیسر خالد محمود عطا ،ثمر جمیل خان ،رانا امیر احمد خان جناب کاشف ادیب جاویدانی ، منشا قاضی ، احمد ہمایوں خان اد و دیگر نے شرکت کی۔