عمران خان کے تمام خواب بکھر گئے، خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء محمد خالد جوئیہ نے کہا کہ عمران نیازی نے جو خواب دیکھے تھے وہ تمام خواب بکھر گئے ہیں انکے پاس اب جیل بھرو تحریک ختم کرنے کے سوا کوئی چارا نہیں تھاکیونکہ اب عمران نیازی پر عوام نے بھروسہ کرنا چھوڑ دیا ہے اور ملکی اداروں نے بھی عمران نیازی کے سر پر سے ہاتھ کھینچ لیا ہے ۔