آن لائن پتنگیں ، ڈور سپلائی کرنیوالے 2 ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) ستوکتلہ پولیس نے آن لائن پتنگیں اور ڈور سپلائی کرنیوالے 2 ملزم مزمل اور صائم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ڈور کی چرخیاں اور درجنوں پتنگیں برآمدکر لی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ستوکتلہ کے علاقے میںپتنگیں اور ڈور سپلائی کرنے کیلئے آئے تھے۔