• news

مقبوضہ  کشمیر کے 13 نوجوانوں کے  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


سری نگر (کے پی آئی + این این آئی) ایک بھارتی عدالت نے آزاد کشمیر میں مقیم مقبوضہ کشمیر کے 13  نوجوانوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ ان نوجوانوں پر الزام ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو بھارت سے بغاوت کے لیے اکسا رہے ہیں  ، نام نہاد بھارتی  تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے کی خصوصی عدالت نے ضلع کشتواڑ کے رہائشی 13  نوجوانوں کے  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔دوسری جانب سری نگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ اقواممتحدہ کی طرف سے تعلیم شدہ متنازعہ خطے جموں و کشمیر میں 20-G سربراہ اجلاس کشمیریوں کے مقدس لہو اور جذبات و احساسات کی توہین ہے۔ شمالی کشمیر میں ایک نوعمر لڑکی نے خودکشی کر لی۔ ضلع بارہمولہ میں 14 سالہ لڑکی نے ضلع کے علاقے پٹن میں پھندہ لگا کر خودکشی کر لی۔ جبکہ سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو شمالی کشمیر جانے سے روک دیا گیا۔ محبوبہ مفتی ماورائے عدالت قتل ہونے والے کشمیری نوجوان عبدالرشید ڈار کے خاندان سے ملنے ض لع کپواڑہ جانا چاہتی تھی۔ شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں نوجوان عبدالرشید ڈار کی لاش گزشتہ روز ملی تھی اسے دسمبر میں بھارتی فوج نے حراست میں لیا تھا۔ 

ای پیپر-دی نیشن