• news

وفاقی سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد سمیت 13 افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی 

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے 27 ویں اجلاس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 10، پوسٹل گروپ کے 2 اور انفارمیشن گروپ کی ایک آفیسر کو گریڈ۔ 21 سے 22 میں ترقی دے دی گئی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کابینہ سیکرٹریٹ سے جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق گریڈ ۔21 سے 22 میں ترقی پانے والے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسران میں احمد حنیف اورکزئی، یوسف خان، محسن مشتاق چاندنہ، ساجد صدیق، کیپٹن (ر) سعید احمد نواز، عارف انور بلوچ، اویس منظور سمرا، علی شیر محسود، سید علی مرتضی اور وسیم مختار چوہدری، پوسٹل گروپ کے خالد جاوید خان اور حسن اختر خان جبکہ انفارمیشن گروپ کی آفیسر شاہیرہ شاہد شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن