مراد شاہ وغیرہ کیخلاف ریفرنس میں کارروائی بغیر سماعت ملتوی
اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ وغیرہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ پراجیکٹ ریفرنس میں کارروائی بغیر سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران فاضل عدالت کے جج رخصت پر ہونے پر باعث ریفرنس میں ملزمان کی طرف سے دائر بریت درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے اور مزید کاروائی6 اپریل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔