عمران کی9مارچ کو پیشی، سکیورٹی اور دیگر ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی9مارچ کو پیشی کیلئے سیکیورٹی اور دیگر ایس او پیز کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔رجسٹرارآفس کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں داخلہ کی اجازت خصوصی پاسز کے زریعے ہوگی،اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس سیکیورٹی انتظامات کریں گے،عمران خان کے وکلا کو15 ناموں کی لسٹ، اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو پانچ پانچ ناموں کی لسٹ جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو 30 صحافیوں کی لسٹ مہیا کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ 8 مارچ دوپہر تین بجے سے پہلے تمام متعلقہ افراد کی لسٹ مہیا کر دی جائے، عمران خان کے خلاف اقدامِ قتل کیس کی ضمانت میں توسیع کی سماعت کورٹ روم نمبر 1 میں 3 بجے مقرر ہے۔
سکیورٹی نوٹیفکیشن