نواز شریف پاکستان آئیں، الیکشن میں حصہ لیں، شیخ رشید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف پاکستان آئیں اور الیکشن میں حصہ لیں اور وزیراعظم شہبازشریف اسمبلیاں توڑ دیں اور مرکز اور صوبوں کے الیکشن ایک ساتھ کرائیں مریم نواز ملک کو بحرانوں میں ڈال سکتی ہے نکال نہیں سکتی یہ تو ابھی سے کہنا شروع ہوگئے ہیں کہ مریم سے کام نہیں چل رہا ہے لال حویلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف بھائی کے جہاز پر واپس آجا تمہارا بھائی وزیراعظم ہے؟ نوازشریف اب بھی نہ واپس آیا تو کبھی بھی نہیں آئے گاسب سے زیادہ سیاسی جوتے ن لیگ کو پڑے ہیں 13 رکنی سیاسی کفن میں مردہ ن لیگ کا خراب ہوا ہیمیں مفتاح ڈار لڑائی میں نہیں پڑنا چاہتاغریب کی آواز بننا چاہتا ہوں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستانی عوام کو بڑی جیل بنا رہا ہے،الیکشن پاکستان کی سیاسی زندگی اور موت کا سوال ہے اگر ہفتہ دس دن اگے پیچھے کرنا پڑے تو کم سے کم دن کریں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان نے اپنی سیکورٹی خدشات مجھ سے شیئر کئے ہیں پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے دو بڑوں کی میٹنگ الیکشن کرائے گی الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جو بھی عدالتی فیصلے کی تضحیک کرے گا اسے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ 25 وزار نے77 کروڑ خرچ کیئے اس میں بلاول بھٹو کے اخراجات شامل نہیں ہیں لال حویلی زمان پارک کے بعد الیکشن کا مرکزی سیل ہوگی جیلوں سے بھی الیکشن مہم ٹویٹر پر چلائیں گے آئی ایم ایف کے سٹاف لیول فیصلے سے پہلے غریب پر مہنگائی کی مزید بجلی گرے گی غریب ذبح خانے میں حکمران مے خانے میں بیٹھے ہیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ چین نے پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کا حق ادا کر دیا ہے پٹرول اور بجلی کی نہ ڈالر دستیاب نہ فنڈنگ موجود ہے قیمتیں بھی بڑھنے جا رہی ہیں سیاست بچانی ہے یا ریاست ڈالر شرح سود مہنگائی سب ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔
شیخ رشید