لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے مجرم کو بری کر دیا
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے مجرم کو بری کر دیا۔ تھانہ غلام محمد آباد میں درج قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم امان اللہ کو اس وقت کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد شکیل احمد سپرا نے سزائے موت اور جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا۔ اس فیصلہ کے خلاف ملزم کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی گئی تھی۔ عدالت عالیہ کے دو رکنی بنچ نے سماعت کے بعد ماتحت عدالت کی سزا کو معطل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سمیت تمام ذمہ داروں کو تحریری احکامات بھجوا دئیے ہیں۔
ملزم/ بری