یونان اور قبرص سے ڈی پورٹ 171 پاکستانیوں کو 8 مارچ کو لایا جائیگا
اسلام آباد (نیٹ نیوز) یونان اور قبرص سے ڈی پورٹ 171 پاکستانیوں کو 8 مارچ کو پاکستان لایا جائے گا۔ 171 پاکستانیوں کو یورپی یونین سٹیٹ پولیس کی نگرانی میں خصوصی پرواز سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ لایا جائے گا۔ وزارتِ داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کیا ہے۔
مختلف الزامات کے تحت ڈی پورٹ ہونے والے ان افراد کے لیے چارٹر پرواز آپریٹ کی جائے گی۔
وزارتِ داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو ڈی پورٹ افراد کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا ہے۔
ڈی پورٹ