• news

ڈی جی نیب لاہور علی سرفراز ‘ ارم انجم تبدیل، مجتبی میمن  سیکرٹری نجکاری تعینات


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکرٹری نجکاری  ارم انجم کو تبدیل کر دیا گیا ہے ،ان کی جگہ کسٹمز گروپ کے افسر مجتبی میمن کو نیا سیکرٹری نجکاری تعینات کیا گیا ہے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) نیب لاہور علی سرفراز حسین کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی خدمات پنجاب حکومت کو سونپ دی ہیں۔حکومت پاکستان کے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی جانب سے 21ویں گریڈ کے افسر ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور علی سرفراز حسین کا تبادلہ کردیا گیا ہے اور ان کی خدمات فوری طور پر پنجاب حکومت کو سونپ دی گئی ہیں۔
تعینات

ای پیپر-دی نیشن