• news

پی ٹی آئی رہنما ولید اقبال کی نظر بندی کیخلاف درخواست، ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے 


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سینیٹر ولید اقبال کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور، جیل حکام سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مارچ کو جواب طلب کرلیا ہے۔  درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ انکو جیل میں قید تنہائی میں رکھا ہے۔
 درخواست گزار نے موقف اختیار کیا  کہ ولید اقبال نے جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاری دی ہے۔ ڈی سی لاہور نے نقص امن عامہ کے تحت ولید اقبال کو 30 دن کے لیے نظر بند کر دیا ہے۔ وکیل درخواست گزار کی استدعا تھی کہ عدالت ولید اقبال کی نظر بندی کو کالعدم قرار دے۔
 ولید اقبال

ای پیپر-دی نیشن