جنس چھپا کر ڈیڑھ سال تک امامت کرنے والا خواجہ سرا گرفتار
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جنس چھپا کر ڈیڑھ سال تک امامت کرنے والے خواجہ سرا کے خلاف راولپنڈی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ تھانہ روات میں درج کیا گیا اور ملزم محمد خان کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ایک روز قبل پولیس نے ملزم کو خواجہ سرا کے روپ میں بھیک مانگتے گرفتار کیا۔
مدعی مقدمہ راجہ شفیق کے مطابق گزشتہ ماہ خواجہ سرا نے امامت چھوڑی جس پر اہل علاقہ نے اس کو باعزت طریقے سے رخصت کیا‘ لیکن ایک روز قبل پولیس نے ملزم کو خواجہ سرا کے روپ میں بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا۔
خواجہ سرا