• news

کرناٹک ‘امتحانات میں حجاب پر پابندی برقرار رہے گی:وزیر تعلیم


بنگلورو (اے پی پی)کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیرتعلیم بی سی ناگیش نے ایک بار پھر حجاب سے متعلق اپنے متعصبانہ موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانات میں حجاب پہننے پر پابندی برقرار رہے گی اور حجاب پہننے والی  طالبات کو امتحانات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندو توا جماعت بی جے پی سے وابستہ بی سی ناگیش نے کہا کہ مسلم طالبات کو امتحانی مراکز کے احاطہ تک ہی حجاب پہن کر جانے کی اجازت ہوگی لیکن  کمرہ امتحان میں انہیں حجاب کو اتارنا ہوگا۔قبل ازیں کچھ طالبات نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ انہیں حجاب پہن کر امتحان میں بیٹھنے اجازت دی جائے گی تاہم وزیر تعلیم کے بیان نے ان کی یہ امید ختم کر دی۔
بھارتی وزیرتعلیم

ای پیپر-دی نیشن