پاکستانی شہری نے دلہن کو سونے میں تول دیا، ویڈیو وائرل
دبئی (این این آئی) سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک پاکستانی تاجر کی ایک ویڈیو کلپ نے دھوم مچا دی جس نے شادی کی تقریب کے دوران اپنی دلہن کو اس کے وزن کے برابر سونے کا جہیز پیش کیا۔ لوگوں نے بے جا اسراف کو تنقید کا نشانہ بنایا، آخر میں معلوم ہوا سونا جعلی تھا۔
ویڈنگ تھیم میں فلم جودھا اکبر کی نقل کی گئی تھی، ویڈیو میں دلہن نے سرخ اور سبز رنگ کا روایتی پاکستانی لباس پہنا ہے اور وہ اپنے دولہا کے ساتھ چل رہی ہے۔ اس کے بعد وہ بڑے پیمانے کے ترازو کے دو پلڑوں میں سے ایک پر بیٹھ گئی۔ مدعو کرنے والوں میں سے ایک نے دوسرے پلڑے میں سونا رکھا جو اس کے وزن کے برابر ہوگیا۔
دلہن