• news

کمر درد کے دیرپا علاج کیلئے نیا انجکشن تیار 


اوکلاہاما (این این آئی) کمر کا درد انتہائی تکلیف دہ ہونے کیساتھ معمولات زندگی درہم برہم کردیتا ہے۔ جامعہ اوکلاہوما میں خاص خلیات سے بنے انجیکشن کے ذریعے اس کیفیت کو دور کرنے میں غیرمعمولی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ جس کا ایک ٹیکہ طویل عرصے تک درد کم کرکے مریض کا معیارِ زندگی بہتر بنا سکتا ہے۔
جامعہ اوکلاہوما میں کلینیکل ریڈیالوجی کے ماہر ڈاکٹر ڈگلس بیل نے کہا کہ کمر کی ڈسک متاثر ہونے کا عمل ڈی جنریشن آف ڈسک کہلاتا ہے اور اس کا علاج کچھ ادویہ اور زیادہ ترفزیوتھراپی سے کیا جاتا ہے،  مہروں کے درمیان نرم فوم نما ڈسک کے خراب ہونے سے لاحق ہوتا ہے۔ اس کے علاج کے لیے ڈاکٹر ڈگلس نے اسی ڈسک کے خلیات کا خاص انجیکشن بنایا ہے جس کا ایک ٹیکہ طویل عرصے تک درد کم کرکے مریض کا معیارِ زندگی بہتر بنا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن