• news

اوکاڑہ: نوجوان کے اغوا کا معاملہ، تشدد اور تاوان کے مطالبے کی ویڈیو وائرل 


اوکاڑ ہ(نامہ نگار) اوکاڑہ سے چند روز قبل نوجوان کے اغوا ہونے کا معاملہ، نوجوان کے مبینہ اغوا، تشدد اور تاوان کے مطالبے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ نوجوان کو مبینہ طورپر لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کرکے کچے کے علاقہ میں رکھا گیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ نے نوٹس لیکر پولیس کو ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔ مغوی کو بازیاب اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل چک نمبر38/D کا رہائشی 32سالہ نوجوان رمضان ولد ولایت علی کو اغوا کرلیا گیا جس کا تھانہ گوگیرہ میں مقدمہ نمبر120/23 درج رجسٹرڈ ہے۔ گذشتہ روز نوجوان کی زنجیروں میں جکڑے اور تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نوجوان اپنے لواحقین سے اغوا کاروں کو تاوان کی رقم اداکرنے کی دہائی دیتادکھائی دے رہا ہے۔
نوجوان کا اغوا

ای پیپر-دی نیشن