انڈونیشیئن سفیر کاسائیکل پرمکہ مکر مہ کیلئے سفر کرنے والوں کاخیرمقدم
اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)پا کستان میںانڈونیشیا کے سفیر ایڈم ٹوگیو نے دونوں انڈونیشین سائیکل سواروں کامکہ مکر مہ کیلئے سفر پر خیرمقدم کیا۔ انڈونیشیا کے سائیکل سواروں اسید کسوما آتماجا اور یونس نے امن، رواداری کا پیغام پھیلانے کے لیے اگست 2022 میں انڈونیشیا سے سائیکلوں پر مکہ مکرمہ کے لیے اپنے طویل سفر شروع کیا۔پانچ ممالک ملائیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، سنگاپور اور بنگلہ دیش سے ہو تے ہوئے پاکستان پہنچے۔پاکستان پہنچنے کے بعد وہ اپنی اگلی منزل عمان کا ویزا حاصل کرنے کے لیے انڈونیشیا کے سفارت خانے پہنچے ۔وہ عمان اور متحدہ عرب امارات کے راستے مکہ مکرمہ جائیں گے۔
خیرمقدم