• news

ملک میں2 قوانین ہونگے تو بدامنی، فساد ہی پھیلے گا:عبدالقدیر اعوان 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان نے کہاآج ہم جتنے درِ مصطفی ؐ سے دور ہوتے چلے جا رہے ہیں اتنا ہم اندھیرے اور ظلمت کا شکار ہو رہے ہیں۔جس کی وجہ سے بحیثیت انفرادی اور بحیثیت مجموعی جس کا جتنا اختیار ہے اس کا استعمال اپنی مرضی اور منشا کے مطابق کر رہا ہے یہی ہمارے معاشرے میں تکلیف کا سبب ہے۔جب ملک میں قوانین کمزور اور طاقتور کیلئے مختلف ہوں گے تو پھر بدامنی،بے چینی اور فساد پھیلے گا۔ہمیں اپنے انفرادی اور اجتماعی امور کو اسوہ رسولؐ پر لاناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کیلئے ایک منظم نظام کی ضرورت ہوتی ہے جو طاقتور کو حدود و قیود میں رکھتا ہے اور کمزور کو تحفظ دیتا ہے۔ اسلام نے زندگی گزارنے کیلئے کتاب الٰہی میں ایک باقاعدہ خوبصورت اور منظم نظام دیا ہے۔ہم نے قرآن کریم کو بالا خانوں میں رکھ دیا ہے۔ اللہ کریم کا اتنا بڑا احسان ہے کہ اس نے رمضان المبارک میں ہمیں کلام ذاتی سے نوازا۔رمضان المبارک کے روزے عطا فرمائے اسی مبارک مہینہ میں لیلتہ لقدر عطا فرمائی۔اس مبارک مہینے کا مقصد یہ ہے کہ اس کا بندہ تقوی حاصل کرسکے۔آخر میں انہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

ای پیپر-دی نیشن